ٹرمپ نے امریکی انتخابات ہیکنگ میں روس کا ہاتھ ہونے کا اعتراف کیا

واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی اس رپورٹ کو تسلیم کر لیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سائبر حملے میں روس کا ہاتھ تھا۔ اس سلسلے میں وہ کوئی کارروائی کر سکتے ہیں۔
امریکہ کے ہونے والے نئے فوجی سربراہ رنس پریبس نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے تنظیمی دفاتر کے ای میل پر سرقہ مارنے کے پس پشت روس کا ہاتھ کارفرما تھا۔ تاہم پریبس نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا صدر منتخب اس بات پر متفق ہیں کہ ہیکنگ کی ہدایت دینے کے پس پشت روس کے صدر ولاد میر پوتن کا ہاتھ تھا۔ پریبس نے کل فوکس نیوز سنڈے کو بتایا کہ اس خاص معاملے کے ساتھ روس کا نام پہلے سے ہی لیا جارہا تھا اس لئے اب یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ریپبلکن صدر منتخب کی ٹیم کے کسی سینیئر رکن کے ذریعہ یہ پہلا اعتراف ہے کہ مسٹر ٹرمپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ روس نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک کے ای میل ہیک کرنے کی ہدایت دی تھی جن کو بعد میں افشاءکیا گیا تھا۔ مسٹر ٹرمپ اب تک اس بات سے انکار کرتے رہیں ہیں کہ ہیکنگ کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے یا روس نے انہیں کامیاب کرانے میں کسی بھی طرح کی مدد کی ہے۔
آئندہ 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف لینے سے پہلے مسٹر ٹرمپ پر ریپبلکن پارٹی کی طرف سے یہ دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسی کے اس دعوے کو قبول کریں کہ آٹھ نومبر کو ہوئے انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے روس نے ہیکنگ یا کسی بھی طرح کی دوسری مدد کی تھی۔ گذشتہ ہفتے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسٹر پوتین نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دینے اور مسٹر ٹرمپ کی مددکرنے کے لیے سائبر حملے کی ہدایات دی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump acknowledges russia role in u s election hacking aide in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply