برلن کے کرسمس بازار پر ٹرک حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد 12 ہوگئی

برلن: جرمن پولیس کی اطلاع کے مطابقجرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس بازار میں ایک لاری (ٹرک) دوڑانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ٹرک میں سوار ایک دیگر شخص کی موت ہو گئی ہے۔پولیس اس حملے کی تحقیقات کی کر رہی ہے کہ کیا یہ دہشت گردانہ حملہ ہے، یا کسی دوسرے نے جان بوجھ کر مصروف بازار میں بھیڑ میںلاری دوڑائی۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے غمزدہ ہیں۔انہوں نے ہلاک شدگان کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے 8 نومبر کی پولنگ کے بعد آنے والے نتائج نے اس وقت سب کو حیران کردیا، جب ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ، ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو حیرت انگیز طور پرشکست دے کر 4 سال کے لیے امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ ان نتائج نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے، تجزیے اور سروے کو یکسر غلط ثابت کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔ ہیلری کلنٹن 218 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوبامہ کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکہ کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck rams into christmas market in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply