افغانستان میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

کابل: افغان سلامتی دستوں نے جنوبی مشرقی پٹکیا صوبہ میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک پکڑا ہے۔افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرا یہ ٹرک این ڈی ایس کی خصوصی فورسز نے اورگو ڈسٹرکٹ میں پکڑا ہے۔

این ڈی ایس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے ایک ٹرک سے آئی ای ڈی بنانے میں استعمال ہونے والے امونیم نائٹریٹ کی 65بوریاں برآمد کی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی ایس کی اسپیشل فورسز نے اس رک کو اس وقت پکڑا جب وہ وانا سے غزنی صوبہ جا رہا تھا۔طالبان اور دیگر انتہاپسند اکثر و بیشتر سلامتی دستوں اور حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی استعمال کرتے رہے ہیں۔

لیکن اس قسم کے زیادہ تر حملوں میں شہری مارے جاتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck packed with explosives seized by afghan forces in paktika province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply