امریکہ میں ہلاکت خیز ہاروی طوفان کی تباہکاریاں جاری،ہلاک شدگان کی تعداد35ہو گئی

لیک چارلس، ہیوسٹن: امریکہ میں گردابی طوفان ہاروی نے ٹکساس صوبہ میں زبردست تباہی مچانے کے بعد جنوب۔مشرقی لوویزیانا صوبہ میں دستک دے دی ہے۔ طوفان ہاروی کے سبب ٹکساس کے ہیوسٹن شہر میں گزشتہ کئی دنوں تک زبردست بارش ہوئی جس کے سبب ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی۔ امریکہ میں آئے اس بھیانک طوفان کے سبب اب تک کم از کم 35 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 32 ہزار لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ سمندری طوفان سے نمٹنے والے امریکی مرکز کے مطابق طوفان ہاروی کل لوویزیانا کے لیک چارلس سے ٹکرایا۔ مرکز کے مطابق ہاروی اب دھیرے دھیرے کمزور پڑ رہا ہے۔ ٹکساس صوبہ کے حکام کے مطابق طوفان ہاروی کے سبب تقریباً 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً ایک ہزار گھر پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ طوفان سے متاثر تقریباً 195000 لوگوں نے وفاقی مدد کی اپیل کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ہلاکت خیز طوفان نے جو تباہی و بربادی مچائی ہے اس کے نتائج برسوں تک جھیلنا پڑیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tropical storm harvey continues to devastate the gulf in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply