میکسیکو میں ارل طوفان سے ہلاک شدگان کی تعداد40ہو گئی

میکسیکو سٹی:میکسیکو میں زبردست طوفان ارل کے باعث آنے والے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر40ہو گئی۔ قومی آفات مینجمنٹ سروس کے سربراہ لیوس فلپ پوئنٹے کل کہا کہ 30 لوگوں کی موت پیبلا صوبے میں جبکہ 10 دیگر کی موت پڑوسی ویراکروز صوبے میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گورنر زاوئیر د آرتے نے ٹویٹ کرکے کہا، ”ہم دریاؤں کے پانی کی سطح بڑھنے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں“۔ مقامی ٹیلی ویڑن چینل پر ارل طوفان سے مچی تباہی کی تصاویر دکھائی جا رہی ہے جس میں پہاڑی، ٹوٹے درختوں اور منہدم عمارتوں کی تصاویر ہیں۔ ہواچی نانگو اور پیوبلا میں یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب ٹنوں وزنی کیچڑ اور مٹی کے تودوں میں مکانات دب گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tropical storm earl death toll jumps to 38 in mexico in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply