مالی میں ہلاکت خیز حملوں میں ملوث انصارالدین گروہ کا رہنما گرفتار

بماکو: مالی میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز انصار الدین نام کے اس دہشت پسند گروپ کے رہنما کو وسطی مالی سے گرفتارکر لیا جس کے دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے نامپالا کے وسطی شہر میں فوج کے بیس کیمپ پر حملہ کر کے 17 فوجیوں کو ہلاک اور 35 دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
اس حملے میں دہشت گردوں نے کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ انصار الدین گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ فوج کے ترجمان موڈیبو نمن ٹرا اورے نے بتایا کہ ریاستی سیکورٹی سروس نے دہشت گرد گروپ کے کمانڈر محمود بیری عرف ابو یحییٰ کو نامپالا اور ڈوگوفری کے درمیان سفر کے دوران گرفتار کیا۔
اسے انصار الدین کے سربراہ ایا زغالی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ٹرا اورے نے بتایا کہ وہ نارہ میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی،جس میں 12 افراد مارے گئے تھے، سازش رچنے والوں میں بھی شامل تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Troops arrest leader of islamist group linked to deadly attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply