یمن میں اتحاد کی فوجی کارروائی جاری رکھنے کے لیے یمنی قبائلی رہنماؤں کا سعودی عرب سے مطالبہ

ریاض: یمن میں ایران کی مداخلت اورحوثی قبائلیوں کو اس کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے یمن کے سعدہ صوبہ کے قبائلی رہنماو¿ں نے سعودی عرب سے استدعا کی ہے کہ اس کی قیادت والا فوجی اتحاد یمن میں فوجی کارروائی جاری رکھے ۔

انہوں نے یمن میں ایک جائز حکومت بحال کرنے کے لیے میدان عمل میں آنے والے عرب فوجی اتحاد کو اپنی بے لچک حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔یمن کے قبائلی سربراہوں نے پیر کے روز ریاض میں یمنی قبائلی سربراہوں نے سعدہ صوبہ کے رہائشیوں اور عمومی طور پر یمنی باشندوں کی جانب سے ایک پیغام دینے کے لیے فوجی اتحاد کی پریس کانفرنس میں حصہ لیا۔

ایک قبائلی لیڈر فہد الشرافی کے مطابق سعدہ خطہ عرب قبیلوں کا توسیعی علاقہ ہے جو در حقیقت ہمارے برادرانہ رشتوں کو مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ان رشتوں کو منقطع کرانے پر تلا بیٹھا ہے اور اپنے گرگوں اور حربوں دونوں کو استعمال کر کے عرب ملکوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازشیں رچ رہا ہے۔

فہد الشرافی نے مزید کہا کہ سعدہ کے جیالے ایران کے ناپاک عزائم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہے ہیں۔ایک عشرے سے ہم مزاحمت کر رہے ہیں اور سخت مزاحم کرتے رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tribal leaders from saada demand the saudi led coalition continue military operations in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply