ماسکو میں بس ٹرین کی زد میں آگئی،16 ہلاک

Train rams bus in Russia, 16 killed
ماسکو:(رائٹر)روس کے دارالحکومت ماسکو کے نزدیک ریلوے کراسنگھ پر آج ایک بس کے ٹرین کی زد میں آجانے سے بس میں سوار 16افراد کی موت ہوگئی۔
روس کی جانچ ایجنسی نے مقامی افسروں کے حوالے سے بتایا کہ اچانک بریک فیل ہونے سے بس بے قابو ہوگئی اور وہ ریلوے کراسنگ پر جارکی۔اس دوران اس ریلوے لائن پر آرہی ٹرین کی زد میں بس آگئی۔
اس حادثے میں 16افراد کی موت ہوگئی۔ بس میں ازبیکستان کے غیر مقیم مزدور سوار تھے۔