امریکہ کی میسی سیپی ریاست میں بس ٹرین کی زد میں آگئی، چار ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست مسی سپی کے بلوکسی میں ریلوے کراسنگ پر ایک چارٹر بس مال گاڑی کی زد میں آ گئی جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ٹیکساس سے آنے والی بس ریل کی پٹری پر پھنس گئی تھی۔ کئی متاثرین کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ وہاں سے نکالنا پڑا۔
اس تصادم میں بس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ایک شخص کو جب وہاں سے نکال کر لے جارہے تھے تب اس نے بھی دم توڑ دیا۔ بلاکسی پولس سربراہ جان ملر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ بس میں 50 مسافر سوار تھے ان میں سے 35 کو علاقہ کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے چند مسافر محفوظ رہے۔ ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ بس پچھلے پہیوں پر سیدھی کھڑی ہوئی تھی ٹرین اس کے پاس رکی ہوئی تھی۔
کراسنگ پر گیٹ بھی لگے تھے اور فلیش لائٹس بھی۔ مگر بس وہاں پھنس گی تھی اور نکل نہیں سکی۔ ادھر ٹرین بروقت نہیں روکی جا سکی۔اور وہ بس کو 300فٹ دور تک کھینچتے ہوئے لے گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train hits bus in mississippi 4 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply