ایران میں تیل سے بھرا ٹینکر بس سے ٹکرا گیا،13ہلاک

تہران: ایران کے کردستان صوبہ کے سنان داج شہر میں ایک تیل ٹینکر نے ایک مسافر بس کو ٹکر دے دی جس میں کم از کم13افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی ابلاغی ذرائع کے مطابق اس ٹکر میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چار بس مسافر ہیں اور تین راہگیرہیں جو اس ٹکرکی زد میں آگئے۔

حادثہ کی شکار بس سنان داج سے قومی دارالخلافہ تہران جا رہی تھی۔یہ حادثہ نصف شب میں اس وقت پیش آیا جب تیل سے بھرا ٹینکر بریک خراب ہوجانے کے باعث رک نہیں سکا اور بس سے ٹکرا گیا۔

جس سے ایک زبردست دھماکہ ہوا۔سنان داج تھانہ کے پولس افسر کرن رامیضان ندیری نے کہا کہ مسافر بس اپنے ٹرمنل پر آکر رکی ہی تھی کہ ٹینکر اس سے ٹکرا گیا۔واضح ہو کہ ایران میں سڑک حادثات میںاموات بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Traffic accident leaves at least 13 killed in western iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply