ٹرانس پیسی فک شراکت معاہدہ امریکہ کے بغیر بے معنی : وزیر اعظم جاپان

ٹرانس پیسی فک شراکت معاہدہ امریکہ کے بغیر بے معنی : وزیر اعظم جاپان
بیونس آئرس:جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) تجارتی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکل جانے سے یہ معاہدہ بے معنی ہو گا اور اس کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی
۔ مسٹر آبے نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ معاہدے میں حصہ لینے والے کسی بھی ملک نے گھریلو منظوری کی کوششوں میں تاخیر نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے بعد بھی کسی بھی ملک نے اس معاہدے کو نہیں چھوڑا ہے اور ایسے میں امریکہ کے جانے سے یہ معاہدہ بے معنی ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی وہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) تجارتی معاہدے سے امریکہ کو باہر نکال لیں گے۔ ٹی پی پی پر اکتوبر 2008 میں امریکہ سمیت دنیا کے 12 ممالک نے دستخط کئے تھے۔