شام میں جہاں ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا وہاں پر زہریلی گیس حملہ سے 33 افراد بیمار

بیروت:شام کے ادلب علاقے کے باغیوں کے قبضے والے اس قصبے کے اوپر جہاں روسی ہیلی کاپٹر کو النصرہ فرنٹ کے انتہاپسندوں نے مار گرایا تھا کل رات ہیلی کاپٹر سے زہریلی چھوڑے جانے کے سبب 33 افراد بیمار ہوگئے اور انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔
یہ اطلاع اس علاقے میں کام کرنے والی ایک رضاکار راحت تنظیم نے دی۔ گیس اس جگہ چھوڑی گئی جس کے نزدیک پہلے روس کا ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا جس سے عملہ کے تین اراکین اور دو فوجی حکام کی موت ہوگئی تھی۔
رضاکار راحت تنظیم کے رضاکاروں کے دعوے کی آزادانہ ذرائع سے توثیق نہیں ہو سکی ہے۔تنظیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زہریلی گیس سے بیمار افراد میں بیشتر عورتیں اور بچے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Toxic gas dropped on syrian town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply