ترکی کے ساحل پر سیاحتی کشتی پلٹ گئی،ایک ہلاک دو بچے لاپتہ

انقرہ:ترکی کے جنوب مغربی صوبے مگلا میں بحیرہ ایجین کے ساحل پر واقع بندرگاہی شہر و تفریحی مقام مرماریس میں ایک کشتی حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو بچے لاپتہ ہو گئے۔ ایک افسر نے بتایا کہ سیاحوں کو تفریح کرانے والی اینیمور نام کی اس 20فٹ لمبی کشتی میں 11 افراد سوار تھے جو کل ایک مشہور سیاحتی علاقے مگلا کے مارمارس جا رہے تھے کہ اسی وقت یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ان میں سے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ہلاک ہو گیا اور دیگر2 افراد لاپتہ ہیں۔جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کم عمر بچے ہیں۔ افسر نے کہا کہ کشتی کے ڈوبنے کی وجہ فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔ راحت رسانوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tourist boat capsizes off turkish coast 1 dead 2 missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply