انڈونیشیا ،سنگا پور اور ملیشیا میں مکمل اور چین میں جزوی سورج گرہن نظر آیا

جکارتہ: بدھ کی صبح انڈونیشیا، ملیشیا ، سنگاپور،تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جبکہ چین اور کچھ اور دیگر جنوب ایشیائی ملکوں میں جزوی سورج گرہن نظر آیا۔
انڈونیشیا میں تو خاص طور پر جزیرہ سماترا اور دیگر11صوبوں صبح کا آغاز تاریکی سے ہوا اور ڈھائی گھنٹے تک ملک کا ایک بڑا خطہ ،سنگا پور اور ملیشیا پر سیاہ چادر تنی رہی۔ اس موقع پر انڈونیشیا اور ملیشیا میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا جبکہ غیر ملکیوں نے اس نظارے کو ایک تقریب کے طور پر مناتے ہوئے رقص کیا۔
اس سے قبل انڈونیشای میں آخری مکمل سورج گرہن 24اکتوبر1995کو ہوا تھا اور اب 7سال بعد 20اپریل2023میں ہوگا۔سیاحوں نے صبح پانچ بجے سے ہی بیلیتانگ کے تانجنگ کلیانگ ساحل پر جمع ہونے لگے تھے۔
جبکہ اسی ساحل پر سیکڑوں مسلمانوں نے صبح سات بجے نماز کسوف ادا کی۔سنگا پور میں صبح سات بج کر 20منٹ پر سورج گرہن شروع ہوا اور8بج کر23منٹ پر عروج پر آگیا۔ اس دوران 87فیصد سورج چھپا رہا۔
اس دوران سورج نارنگی رنگ کا ایک گولہ نظر آرہا تھا ۔جس نے صبح کو ڈھلتی شام کی شکل دے دی تھی۔یہ سورج گرہن ٹھیک 9بج کر 30منٹ پر ختم ہوا۔اس دوران لوگ سیاہ شیشے کے چشموں سے سورج کو گرہن لگتے دیکھتے رہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Total solar eclipse to darken indonesian cities in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply