چین میں ہلاکت خیز طوفان،بارشوں اور طوفانی جھکڑوں کا حملہ، 69 ہلاک،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

بیجنگ:چین میں ’نیپارتک‘ طوفان آنے کے بعد آندھی، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے اً اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا تھا۔
یہ طوفان تائیوان کے بعد چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ہفتہ کے روز داخل ہوا، تاہم کم شدت کے باوجود اس نے تباہی مچائی اور مکان اور گاڑیاں اس طوفان کی نذر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز اس طوفان کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، جبکہ تقریباً 8 ہزار 300 گھر تباہ ہوئے۔
بعد ازاں نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیان میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 69 تک جاپہنچی ہے، جبکہ افراد 6 لاپتہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان کے باعث معاشی طور پر اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر تک کا نقصان ہوچکا ہے، طوفان کے نتیجے میں 19 ہزار ایکڑ سے زائد پر پھیلی فصل تباہ ہوئی جبکہ 233 فیکٹریوں کو اپنی پروڈکشن معطل کرنی پڑی۔
تائیوان کے مرکزی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ’نیپارتک‘ کے باعث ملک میں 3 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ’ڑنہوا‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین میں گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 237 افراد ہلاک اور 93 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی چین میں گرمی میں مانسون کے موسم کے دوران طوفان آنا عام بات ہے، لیکن رواں سال مانسون کی بارشیں کچھ زیادہ ہوئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tornado and hail storm killed 69 in china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply