برطانیہ میں حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کی زبردست اکثریت سے جیت کا امکان

لندن: وزیر اعظم ٹریسا مے کی جانب سے برطانیہ میں وسط مدتی عام انتخابات کرانے کے اعلان کے بعد الیکشن سے قبل کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 48 فیصد اور اپوزیشن لیبر پارٹی کو صرف 24 فیصد ہی ووٹ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انگریزی میگزین ‘دی ٹائمز’ نے ‘یو گوو پول ڈیٹا’ کی جانب سے کئے گئے سروے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
میگزین کے مطابق آٹھ جون کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے لبرل ڈیموکریٹس کو 12 فیصد، یو کے آئی پی کو سات فیصد اور دیگر کو نو فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر سروے درست ثابت ہوئے تو ٹوریز کو 375سیٹیں مل سکتی ہیں جو کہ لیبر کی مجموعی تعداد 189کی دو گنی ہوں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tories can win 100 seat majority analysis from poll of polls suggests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply