امریکہ و میکسیکو کی وزارتی سطح کی میٹنگ 25جنوری سے واشنگٹن میں

میکسیکو سٹی:میکسیکو اور امریکہ کے وزرا کی دو روزہ میٹنگ واشنگٹن میں 25جنوری سے ہوگی۔ میکسیکو کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔ بیان کے مطابق میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات سکیورٹی،کاروبار اور مائگرینٹس معاملوں پر بات چیت کی جائے گی۔
میٹنگ میں میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویڈیگاری اور وزیر خزانہ الڈیفانسو گوآرزڈو اور چیف آف اسٹاف ریئنس ریبس اور امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صلاح کار جاریڈ کشنر سمیت دیگر وزرا شامل ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top us mexican officials to meet in dc jan 25 26 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply