افغانستان میں امریکہ کی موجودگی حالات پر منحصر ہو گی: امریکی جنرل

واشنگٹن: افغانستان میں تعینات امریکی و بین الاقوامی فوجوں کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکلسن نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں امریکہ کی موجودگی میعاد بند نہیں بلکہ حالات پر منحصر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی کا مطلب یہ ہے کہ طالبان کر کے نہیں جیت سکتے۔ اب تشدد کا راستہ ترک کرنے اور افہام و تفہیم کی راہ پر آنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس جانب پیش رفت کرتے ہوئے پیر کی شب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا جو کہ خطہ کے لیے وضع کی گئی نئی حکمت عملی کا ایک جزو اور ہر حال میں جنگ جیتنے کی امنگ کی مظہر ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے بہانے پہلے ہی ہزاروں امریکی فوجی اہلکار گزشتہ طویل مدت سے افغانستان میں مقیم ہیں۔ اس دوران امریکی افواج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بجائے ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ لیکن امریکی جنرل نے اس ضمن میں افغان صدر اشرف غنی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک پڑوسی ملک کی مدد سے افغان عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top u s general in afghanistan says new strategy based on conditions not timelines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply