افغانستان میں داعش کے دو بڑے کمانڈر افغان و امریکی مشترکہ فوجی کارروائی میں ہلاک

کابل: شمالی افغانستان میںافغان اسپیشل فورسز اور امریکی فوج کی مشترکہ کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دو بڑے کمانڈر ہلاک ہو گئے۔
ناٹو اسپیشل آپریشنز کمپوننٹ کمانڈ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ 16مارچ 2018کو افغانستا کے جوزوان اور سرائے پل صوبوں میں افغان اسپیشل سیکورٹی فورسز نے امریکی فضائی فوج کی مدد سے داعش کے15دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فضائی حملہ میں داعش کی ایک پلٹن کے دو کمانڈرز عمیر اور ابو سمیہ اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ سرائے پل میں باہم ملاقات کرنے آئے تھے۔
عمیر اور سمیہ کو داعش۔ کے کے غیر ملکی انتہاپسندوں کے اہم سہولت کار خطاب اکا کی جگہ، جو 28جنوری کو جوزوان میں پکڑا گیا تھا،آئے تھے۔اسی شب میں افغان اسپیشل سیکورٹی فورسز نے جوزوان میں داعش ۔کے کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے 13دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

Title: top isis leaders omair and abu samaya killed in north of afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply