داعش کے ایک بڑے لیڈر کی دہشت گردی سے توبہ ،امن مساعی میں شامل

کابل: افغانستان کے شمالی جوزجان صوبہ میں دہشت پسند گروپ دولت اسلامیہ فی ا لعراق و الشام (داعش)کے ایک بڑے لیڈر نے تشدد ترک کر دیا۔صوبائی حکام کے مطابق داعش لیڈر نعمت اللہ نے شورش زدہ درزاب ضلع میں مصالحتی عمل میں شمولیت اختیار کر لی۔
صوبائی پولس سربراہ عبد الحفیظ خشی نے کہا کہ نعمت اللہ کے ساتھ اس کے تین ساتھیوں نے بھی امن مساعی میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ صوبہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور گروہ کی جیلوں میں سے ایک جیل کا انچارج تھا۔
یہ واقعہ جوزجان صوبہ کے کچھ علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے درمیان رونما ہوا۔امریکی فوج نے گذشتہ ہفتہ افغان اور امریکی فوج کی مشترکہ کارروائی کا ایک نیا ویڈیو جاری کیا تھا جس میں افغانستان کے جوز جان میں ایک داعشی کمانڈر کو ہلاک ہوتے دکھایا گیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top isis leader renounces violence in jawzjan province of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply