افغان فضائیہ کے حملے میں داعش کا ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت9 ہلاک

کابل:افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان فضائیہ کے فضائی حملہ میں افغانستان میں سر گرم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) حامی انتہاپسندوں کا ایک اعلیٰ کمانڈر اور 8داعش انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
دریں اثنا افغان نیشنل آرمی کے 201ویں سیلاب کور نے بتایا کہ امریکی فوجوں نے مشرقی صوبہ کنار کے وتا پور ڈسٹرکٹ میں کیے گئے اس فضائی حملہ میں جس میں شفیق عباس نام کا یہ کمانڈر مارا گیا،بے پائلٹ فضائی گاڑی کا استعمال کیا تھا۔علاوہ ازیں ننگر ہار کے اچین ڈسٹرکٹ میں ایک فضائی حملہ میں 8داعش انتہا پسند مارے گئے۔
201ویں سیلاب کور نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ یہ طالبان گروپ کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا اور واتا پور ڈسٹرکٹ میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔
واضح رہے کہ ان تشویشوں کے درمیان کہ دہشت گرد ملک میں اپنے پیراور پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں،افغان فورسز نے ملک میں داعش کے وفاداروں کے صفایہ کی اپنی مہم میں اور بھی شدت پیدا کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: top isis commander shafiq abbas killed in afghan air force raid in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply