شام میں حزب اللہ کا کمانڈر اعلیٰ مصطفےٰ بدر الدین مارا گیا

دمشق: ایران حمایت یافتہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کا سب سے بڑا کمانڈر مصطفےٰ بدر الدین ہلاک ہو گئے ہیں۔المنار ٹی وی چینل نے شیعہ تنظیم حزب اللہ کے حوالے سے کہا کہ”بدر الدین مصطفےٰ نے چند ماہ پیشتر کہا تھا کہ” میں اس وقت تک شام سے نہیں جاؤں گا جب تک کہ شہید ہوجاؤں یا فتح کا پرچم نہ لہرادوں“۔وہ ہمارے کمانڈر اعلیٰ تھے اور آج وہ ایک شہید کے طور پر ہی واپس آرہے ہیں۔
حزب اللہ ایران کی طرح شام میں اسد حکومت کی طرف سے لڑ رہا ہے جس سے زمین پر یہ تینوں حقیقی حلیف بن گئے۔ابتدائی خبروں کے مطابق بدر الدین اسرائیل کی ایک خفیہ کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی میڈیا نے اس کی تردید کی اور کہا کہ بد الدین کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملہ کا وہ ذمہ دار نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top hezbollah military commander killed in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply