روس ایرن کے تیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گا:علی اکبر ولایتی

انقرہ: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتین سے ان کی ملاقات نہایت سودمند، تعمیری اور دوستانہ رہی اور روس ایرانی تیل شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا۔

مشیر علی اکبر ولایتی نے ماسکو سے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے کہاکہ ہمارے رہنما خامنہ ای ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر روس کے ساتھ تعلقات کو سدھارنے کی قدر کرتے ہیں اور یہ طریقہ جاری و ساری رہے گا۔

روس ایران کے تیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایران اور روس شام میں تعاون جاری رکھٰں گے۔ ہر دو ممالک شام کی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی فوجوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں۔

Title: top adviser to irans khamenei says meeting with putin was very constructive in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply