شام کے السویدا خود کش بم دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاک شدگان کی تعداد 250 ہو گئی

دمشق: جنوبی شام کے شہر السویدہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے خود کش بمباروں اور بندوق برداروں کے ملے جلے حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر250ہو گئی۔

ان میں سے کم و بیش نصف تعداد نہتے شہریوں کی ہے۔حالیہ مہینوں کے دوران کیے جانے والے اب تک کے بد ترین حملے میں پونے دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ داعش نے بدھ کو کیے گے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

برطانیہ کے ایکنگراں گروپ شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی کے طابق ہلاک شدگان کی تعداد246 ہے جن میں سے135عام نہتے شہری ہیں۔رصدگاہ کے سربراہ رامی عبد الرحمٰن نے کہا کہ باقی ہلاک شدگان حکومتی فوجی یا پھر اپنے گاو¿ں کی حفاظت کے لیے ہتھیار بند مقامی باشندے تھے۔

عبد الرحمٰن نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ جو لوگ زخمی ہیں وہزخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ رہے ہیں اور جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی لاشیں پائی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کو اس قتل و غارتگری کا سلسلہ السویداءمیں بیک وقت تین خود کش دھماکوں کے بعد بندوقوں کی تڑتڑاہٹ اور بموں کے دھماکوں سے ہوا ۔جس کے بعد چوتھا خود کش دھماکہ دیر شام ہوا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائی کرنے میں45جہادی بھی مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Toll rises to 250 in islamic state attacks in syrias sweida in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply