کابل بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد150ہو گئی

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آج بتایا کہ گزشتہ ہفتہ راجدھانی کابل میں ٹرک بم دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 150تک پہنچ گئی ہے۔ مسٹر غنی نے کہاکہ افغانستان میں 2001میں طالبانوں کی حکمرانی کے خاتمہ کے بعد یہ کابل میں ہوا زبردست دھماکہ ہے۔ مسٹر غنی نے کابل میں غیرملکی سفارتکاروں کی کانفرنس میں کہاکہ یہ حملہ صرف ہم پر ہی نہیں ہوا، اس حملے کا ہدف پوری سفارتی برادری تھی۔
سرکاری ذرائع نے اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد 90اور زخمیوں کی تعداد 460سے زائد بتائی تھی۔ مسٹر غنی نے کہاکہ مارے گئے تمام لوگ افغانی تھے۔ انہوں نے ان 13پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ٹر ک کو اہم علاقہ میں گھسنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Toll in may 31 kabul blast now over 150 says ashraf ghani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply