انڈونیشیا کشتی حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی 24 ہنوزلاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 36 افراد ہلاک اور 24 لاپتہ ہوگئے جن کا ابھی تک پتہ نہ چلنے کے باعث ان کے ملنے کی اب تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں اور ان کے بھی ڈوب کر ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس افسر کے مطابق یہ کشتی جس میں 98 افراد سوار تھے ملائشیا سے سنگاپور کے جنوب میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے بٹام جا رہی تھی۔
یہ حادثہ سنگاپور اور بٹام کے درمیان پیش آیا۔ اس حادثہ میں اب تک 36 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 41 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ 24 افراد لاپتہ ہیں، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جبکہ اس میں تارکین وطن ورکرز سوار تھے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 17 ہزار سے زائد جزائر موجود ہیں جس کے باعث نقل و حمل کا زیادہ تر دارومدار کشتی کے ذریعے سفر پر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس طرح کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی انڈونیشیا کے سمندر میں اونچی لہروں کے باعث کشتی الٹنے کے واقعے میں 60سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Toll from indonesian boat sinking rises to 36 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply