ٹوکیو کے جنوب مشرقی سمندر ی علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے

ٹوکیو.: مشرق بعید میں واقع ملک جاپان میں کم قوت کے کئی زلزلوں کے بعد جمعہ کو ملک کے دارالخلافہٹوکیو کے جنوب مشرق کے سمندری علاقہ میں زبردست زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 6.4 ماپی گئی ہے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ٹوکیو سے 232 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ہوائی واقع سونامی الرٹ مرکز نے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔ جاپان موسمیات ایجنسی نے کہا کہ سمندر کی سطح میں معمولی تبدیلی آئی لیکن جاپان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tokyo rocked by 6 4 magnitude quake in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply