ٹوکیو میں نصف صدی بعد پہلی بار ماہ نومبر میں برف گری

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ 54 برسوں میں پہلی بار نومبر کے مہینے میں برفباری ہوئی جس کی وجہ سے شہر میں ریلوے کی آمدورفت پر زبردست اثر پڑا۔ برفباری کے سبب ٹرینوں کی رفتار اور آمد و رفت میں کمی واقع ہوگئی ہے اور کام کاج پر جانے والے لوگ بھاری بھرکم کپڑوں اور اوور کوٹ پہن کر باہر نکلے۔
دارالحکومت میں عام طور پر زلزلے کا سامنا کرنے والے لوگوں نے کافی طویل وقت کے بعد برفباری دیکھی۔ علی الصباح شروع ہوئی برفباری کی وجہ سے جمعرات کو ٹوکیو کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس پہنچ گیا۔ عام طور پر اس وقت یہاں اوسط درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہوتا ہے۔ ٹوکیو الیکٹرسٹی پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ گھر اور دفاتر گرم رکھنے کے لیے بجلی کی بہت زیادہ مانگ رہی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tokyo gets snowfall in nov for 1st time in 54 years in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply