سفارتی تعلقات منقطع کر لینا کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں: مشیرصدر ایران

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی کے سیاسی امور میں مشیر حمید ابو طالبی کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات منقطع کر لینا اور پابندیاں لگا دینا، سرحدیں بند کر دینا یہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں، بلکہ اس سے حالات اور بھی زیادہ خراب ہوں گے۔انہوں نے اس بات کا اظہار چند عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لینے اور ہر قسم کے روابط توڑ لینے کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی قیادت کو مشورہ دیا ہے وہ اپنے ملک میں جمہوری نظام نافذ کریں اور قطر کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، سعودی حکومت نے قطری حکومت پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے ہر قسم کے سفارتی تعلقات اور خشکی آبی و فضائی رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق قطری حکومت خطے میں عدم و استحکام پیدا کرتی رہی ہے اور دہشت گرد تنظیموں داعش، القاعدہ اور دوسرے مسلکی تشدد برپا کرنے والے گروپوں کی بھی حمایت کرتی رہی ہے اور میڈیا پر اس بات کی تشہیر بھی کرتی رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: To cut ties not the solution of issues says iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply