پاکستان سے دوستی کیے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ دوستانہ تعلقات برقرار کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا قیام ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے افغان حکومت مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
افغان صدر کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان کو حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات افغان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ خوشحالی بھی آئے گی۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے افغان حکومت کے ساتھ تعاون کی پالیسی کو اپنانا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: to bring peace in region afghan president wants to repair ties with pakistan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply