دنیا کی بہتری کے لیے ہند امریکہ کا مل جل کر کام کرنا وقت کا تقاضہ: نریندر مودی

واشنگٹن:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات محض باہمی مفادات کے لیے کام کرنے سے کچھ اور آگے بڑھ کر ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ دونوں ممالک دنیا کی اصلاح اور درستی کے لیے کام کرنا شروع کریں۔
سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کی کمیٹیوں کے زیر اہتما م بدھ کے روز اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے مزید کہا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ ہندوستان اور امریکہ ایک دوسرے کے قریب آئیں ایک ساتھ کام کریں طاقتور و مستحکم بنیں اور اپنی مشترکہ قدروں کے توسط سے دنیا کی بہتری کے لیے کچھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب اہند امریکہ تعلقات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں اب دونوں یہ نہیں سوچتے کہ ہندوستان امریکہ سے کیا حاصل کر سکتا ہے یا امریکہ ہندوستان سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اب ہم اس سے کافی دور نکل چکے ہیں۔
اب تو صرف یہی سوچتے ہیں کہ امریکہ اور ہندوستان دنیا کی فلاح و بہبودکے لیے کیاکر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ معاملہ ماحولیاتی تبدیلی کا ہو، دہشت گردی ، غریبی یا صحت عامہ کا ہو ہندوستان اور امریکہ دنیا کے مفاد میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Time for india us to work together for the world pm modi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply