چین و امریکہ شمالی کوریا کے خطرے سے متحد ہو کر نمٹنے پر متفق

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر خارجہ ریکسٹیلرسن نے چین کے اعلی سفارتی حکام سے فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور شمالی کوریا کی جانب سے جس طرح خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے اس سے مل کر نمٹنے کے لئے دونوں ممالک متفق ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل ایک بیان میں بتایا مسٹر ریکس ٹیلرسن اور چین کے اسٹیٹ کونسلر یانگ جچی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، لا اینڈ آرڈر و بین الاقوامی جرائم کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارت میں ایک دوسرے کو تعاون کرنے پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا۔وزیر خارجہ مسٹر ٹرلرسن اور چین کے اسٹیٹ کونسلر مسٹر یانگ نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیاہے۔ فریقین نے علاقائی استحکام کے لئے خطرہ بن گئے شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں کی فون پر بات چیت گذشتہ جمعہ کو مسٹر ٹرلرسن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد ہوئی ہے۔ اسی ماہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے پہلی بار آمنے سامنے بات چیت کی تھی۔ اس اجلاس میں مسٹروانگ نے چین اور امریکہ کے درمیان عدم مساوات کے باوجود بھی عمومی مفادات کو اشتراک کرنے پر زور دیا۔

Title: tillersonchinese councilor agree on need to address n korea threat in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply