مونٹی نیگرو کی ناٹو میں شمولیت کی توثیق کے لیے امریکی وزیر خارجہ کی سینیٹ رہنماؤں سے اپیل

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے امریکی سینیٹ کے رہنماؤں سے مونٹی نیگرو کو شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم ( ناٹو) میں نئے رکن کے طور پر منظوری پر زور دینے کے لئے خط لکھا ہے اور کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے۔ مسٹر ٹلرسن نے یہ مکتوب7 مارچ کو لکھا تھا جو آج سامنے آیا ہے۔ اس میں ٹلرسن نے دلیل دی کہ اتحاد میں مونٹی نیگرو کی رکنیت سے اپنے ہمسایوں میں انضمام، جمہوری اصلاحات، کاروبار، سلامتی اور استحکام و تقویت حاصل ہو گی۔
روس نے شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم میں کسی بھی توسیع کی مخالفت کی ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ان کی ریپبلکن پارٹی ٹرمپ کے بہتر تعلقات کی خواہش کے باوجود روس کے خلاف ?ھڑے ہوں گے۔ ٹلرن نے اگلے ماہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے ہٹنے کا منصوبہ بنایا ہے تا کہ وہ چین کے صدر کے دورے کے پیش نظر وہ یہاں موجود رہ سکے اور بعد میں اپریل میں روس کے دورہ کا منصوبہ بنا بنا سکے۔ انتظامیہ نے ملاقات کے لئے نئی تاریخوں تجویز کی ہے جو کہ بروسلز میں پانچ اور چھ اپریل کو مقرر کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tillerson urges senate to ratify montenegro nato membership in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply