وزیر خارجہ ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کو احمق یا بے وقوف نہیں کہا :امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن:(رائٹر)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھ نوارٹ نے ان خبروں کی تردید کر دی کہ ریکس ٹلرسن نے کسی بھی موقع پر کسی سے بھی نجی گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف یا احمق کہاہے ۔محترمہ نوارٹ کے دستخط سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے بارے میں بھی ایسے کوئی الفاظ استعمال نہیں کیے جو قابل اعتراض ہوں۔
اس سے قبل مسٹر ٹلرسن نے ایک پریس کانفرنس میں این بی سی کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں ان پر ایک نجی بات چیت کے دوران مسٹر ٹرمپ کو کم عقل کہنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات ہونے کی خبروں کو بھی خارج کردیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tillerson didnt call trump a f ing moron state dept in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply