فرانسیسی وزیر خارجہ سے گفتگو میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنا کا کوئی اشارہ نہیں دیا: ٹیلرسن

بون:امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے فرانس کے وزیرخارجہ جین مارک ا?یرولٹ کو ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا جس سے یہ پتہ چلے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنا چاہتاہے۔ مسٹر ٹلرسن نے ارجینٹنا کے وزیرخارجہ سے ملنے سے پہلے نامہ نگاروں سے ایک سوال کے جواب میں کہا،”میں نے اس بارے میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔“
مسٹر ٹلرسن نے یہ جواب فرانس کے وزیرخارجہ ا?یرولٹ کے بارے میں ذکر کئے جانے کے ردعمل کے طورپر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہوکہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جوہری قرار داد سے چھٹکارہ پانا چاہتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے وزیرخارجہ نے امریکہ کے وزیرخارجہ ٹلرسن سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کل کہا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے کے سلسلے میں اتحاد کے دونوں رکنوں کے درمیان رائے میں واضح فرق ہے اور امریکہ اس معاہدے کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tillerson denies suggesting he wants to scrap iran nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply