مزید ایٹمی دھماکہ کرنے پر چین نے شمالی کوریا کو پابندی کا انتباہ دیا ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ نیوکلیائی تجربہ کرنے کے سلسلے میں چین نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے۔ مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ چین نے شمالی کوریا کو نیوکلیائی ٹیسٹ کرنے پر پابندی کا سامنا کرنے کی وارننگ دی ہے۔ فاکس نیوز سے بات چیت میں مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان ذہنی طور پر پاگل نہیں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام پر لگام لگانے کی منصوبہ بندی میں کم جونگ ان ایک معقول شخص ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹلرسن کا یہ بیان کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک کانفرنس کر کےچین کو اپنے ساتھی اور پڑوسی ملک شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی۔ مسٹر ٹلرسن کے اس بیان کو مسٹر ٹرمپ کی کامیاب کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tillerson china threatened to sanction north korea over another nuclear test in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply