وزارتی کونسل نے حالیہ دوروں میں شاہ سلمان کی کامیابیوں کو سراہا

ریاض: سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی حالیہ دوروں کے دوران مصر، ترکی اور عالم اسلام سے سیاسی، اقتصادی اور سماجی تعلقات میں استحکام لانے پر تعریف کی ۔
وزیر اطلاعات و ثقافت عدیل الطریفی نے پیر کے روز ریاض کے الیمامہ محل میں شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوئے کابینہ اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مصر کے ساتھ معاہدوں اور سرمایہ کاری کے کئی پروگراموں کے پیکیج پر دستخط کیے جانے پر کابینہ نے شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ شاہ نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تفصیل بتائی ۔
ان مذاکرات سے دو طرفہ تعلقات کومستحکم اور علاقائی و عالمی سلامتی یقینی بنانے کی راہیں تلاش کی گئیں۔کابینہ نے ترکی میں بھی اسی قسم کی کامیابیاں ملنے پر شاہ سلمان کی مدح سرائی کی۔ جہاں سعودی ترک رابطہ کونسل تشکیل دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے اور گہرے سیاسی، تجارتی،فوجی ، سلامتی ، توانائی اور تعلیمی تعاون کے وسیع تر امکانات روشن کیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ties with egypt turkey and oic stronger than ever in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply