طالبان سے روس کی قربت بڑھنے سے امریکہ پریشان

کابل:افغانستان کی حکومت کو معزول کرنے کے لیے لڑنے والے طالبان کے ساتھ روس کے تعلقات سے افغانستان اور امریکہ کے حکام بہت فکر مند ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات بڑھنے سے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال جو پہلے ہی خراب ہے مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے بڑے علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور اس میں کافی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ جنگ ختم کرنے کے لئے ابھی تک طالبان کی طرف سے محدود رابطہ ہو پایا ہے لیکن کابل کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کو روس کی حمایت سے صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ روس اور طالبان کے درمیان اب تک کا رابطہ بظاہر محض سیاسی نظر آرہا ہے۔ لیکن طالبان کے رہنماو¿ں کے حال میں ماسکو اور تاجکستان میں روس کے خفیہ اور فوجی حکام سے ملاقات نے کابل کے حکام کو سخت تشویش میں مبتلاکر دیا ہے۔ روس طالبان کو ہتھیار اور رقم فراہم کر سکتا ہے جس سے لڑائی اور بڑھ سکتی ہے۔ افغانستان کے ایک سینئر افسر نے طالبان سے پینگیں بڑھانے کے روس کے اقدام کو خطرناک اشارہ بتایا۔ امریکی اہلکار جان نکلسن نے اس معاملے میں افغانستان کی حمایت کی ہے۔ جان نکلسن نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں بتایا کہ روس نے افغانستان کے معاملے میں ایران اور پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسکو طالبان کو جواز فراہم کر رہا ہے۔ اس کا افغانستان پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ لیکن روس کے محکمہ خارجہ نے کل ماسکو میں امریکہ کے اس خدشہ کو خارج کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ties between russia and the taliban worry afghan u s officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply