سعودی عرب کے فضائی حملے میں تین یمنی فوجی زخمی

عدن:یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سعودی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر سے عدن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ایک فوجی گاڑی پر ایک میزائل داغاگیا جس میں تین فوجی بری طرح زخمی ہو گئے۔زخمی فوجی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لئے بنیادی طور پر تعینات دستے کے تھے۔ اس واقعہ سے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی نااہلی کا ایک اور اشارہ ملتا ہے۔
سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے اب تک حکومت کے مخالفین، ایران نواز عناصر کے خلاف ہزاروں فضائی حملے کر چکی ہے۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر فوری طور پر کسی ردعمل سے انکار کیا ہے۔تاہم سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ثالثی مذاکرات سے تنازعہ حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three yemeni soldiers injured in saudi airstrike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply