ابوظبی میں بچی 12ویں منزل سے گر کر ہلاک

ابو ظبی: یہاں گذشتہ روزایک تین سالہ بچی ایک رہائشی عمارت کی 12منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی۔پولس کے مطابق یہ چھوٹی بچی اس کمرے میں جس کی کھڑکی سے وہ گری اکیلی کھیل رہی تھی۔
کھڑکی کے قریب ہی میز کرسیاں رکھی تھیں۔ وہ بچی کرسی کے سہارے میز پر چڑھ گئی اور کھڑکی سے جھانکتے ہوئے توازن بگڑ جانے سے باہر گر گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور حادثہ کا سبب جاننے کے لیے کریاں ملانا شروع کردیں۔
میٹرو پالیتن پولس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل حماد النیازی نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے وہئے گھروں میں کمسن بچوںکو تنہا نہ چھورنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس قسم کے حادثوں کا اصل سبب کھڑکیوں کے پاس فرنیچر رکھنا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے انہیں گھر میںتنہا نہ چھوڑیں۔

Title: three year old falls to death from 12th floor of abu dhabi building | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply