افغان فورسز سے مسلح تصادم میں 3طالبان کمانڈر سمیت 22 ہلاک

افغان فورسز سے مسلح تصادم میں 3طالبان کمانڈر سمیت 22 ہلاک
کابل: افغانستان کے کندوز صوبہ میں افغان فورسز اور طالبان باغیوں کے درمیان تازہ ترین تصادم کم از کم 3طالبان کمانڈر سمیت22انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔مقامی سیکورٹی حکام کے مطابق یہ 3طالبان کمانڈر کندوز شہر اور قلعہ ذال ضلع کے گردو نواح کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ۔
حکام نے مزید بتایا کہ ان طالبان کمانڈرں کی شناخت صدام ، محب اللہ حق یار اور حبیب نصیری کے طور پرکی گئی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ کمانڈر نصیری اپنے پانچ انتہا پسندوں کے ساتھ جار گاز علاقہ میں اور صدام اپنے8انتہا پسندوں کے ساتھ کوٹا خیل میں مارا گیا۔
حکام کے مطابق محب اللہ قلعہ ذال میں اپنے 8ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوا۔حکام نے مزید بتایا کہ کمانڈر محب اللہ تباہ کن دھماکہ خیز مادہ تیار رکنے میں ماہر تھا۔طالبان باغیوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔