یو کے کے لنکن شا ئر فائرنگ میں 3ہلاک

 لندن:یو کے پولس کے مطابق لنکن شائر کے اسپالڈنگ میں ایک سوئمنگ پول پر فائرنگ کی واردات میں کم از کم 3افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں مشتبہ بندوق بردار بھی شامل ہے۔
لنکن شائر پولس ترجمان نے کہا کہ وہ اس امر کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کیسل سوئمنگ پولس کے حدود مین اسپالڈنگ میں پنچ بیک روڈ پر فائرنھ کی واردات ہوئی جس میں تین افراد بشمول بندوق بردار ہلاک ہو گئے۔
تاہم ابھی تک ایسی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جس سے اس واردات کو دہشت گردانہ کارروائی کہا جا سکے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پولس نے کوئی گولی نہیں چلائی۔۔
پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفظ ما تقدم کے طور پر اس مقام سے دور ہی رہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدگان میں دو خواتین اور ایک مرد ہے۔

Title: three people killed in lincolnshire shooting | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply