داعش کو مدد دینے کے جرم میں تین امریکیوں کو10تا 15 سال قید کی سزا

نیویارک:امریکی ریاست منیسوٹا میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو مدد فراہم کرنے نیز اس کی طرف سے لڑنے کے لیے شام کاسفر کرنے کے لیے پر تولنے والے مزید تین صومالیائی باشندوں حمزہ احمد ، حناد موسیٰ اور عدنان فرح کے ایک ملزم کو10تا 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق داعش کو مدد دینے کے الزام میں ان تینوں میں سے ایک صومالیائی نڑاد امریکی شہری حمزہ احمد (21) کو مینیسوٹا عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنائی۔
حمزہ احمد نے ،جو سال 2014 اور 2015 میں داعش کو مدد فراہم کرنے پر ملزم قرار دیئے گئے تین افراد میں سے ایک تھا،داعش کو مادی مدد بہم پہنچانے اور مالی مدد کرنے کا اعتراف جرم کر لیا۔21سالہ حناد موسیٰ کو بھی، جس نے جج کے روبر دہشت گرد ہونے کا اعتراف کیا، اور عدنان کو10-10سال کی سزا سنائی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three more minnesota men get sentenced in isil plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply