طالبان کے راکٹ حملہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

پل خمری(افغانستان):پولس کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے صوبہ بلغان کے دارالخلافہ پل خمری کی جانب انتہا پسندوں نے راکٹ مار ا جس میں کم از کم3غیر فوجی ہلاک ہو گئے۔صوبائی پولس ترجمان ذبیح اللہ شجاع نے شن ہوا خبر ایجنسی کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے طالبان انتہا پسندوں کے ذریعہ داغا گیا یہ راکٹ پل خمری میں سہ صد قوتی محلہ کے ایک مکان سے آکر ٹکرایا جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔گذشتہ ایک ماہ سے شہر کے باہر دندے غوری اور دند شہاب الدین منطقہ میں سیکورٹی فورسوں اور طالبان کے درمیان چھڑی جنگ کے دوران متعددراکٹ اور مارٹر گولے شہر پر داغے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three members of a family killed in rocket attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply