امریکی شہرماسا چوسیٹس میں خنجر زنی کی واردتیں، 3ہلاک دو زخمی

ٹانٹن: امریکہ کے شہر ماساچوسیٹس کے ایک شاپنگ مال اور ایک ہوم میں ایک حملہ میں کم از کم 3افراد ہلاک اور دو دیگرزخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ بھی شامل ہے۔ریاستی پولس کے مطابق خنجر سے لیس اس شخص نے جنوبی بوسٹن کے ایک شاپنگ مال اور ایک ہوم پر حملہ کر کے چار افراد کے چھرا گھونپ دیا ۔جن میں سے دو شدید زخمی ہوئے۔
اس مسلح انتہا پسند کے حملوں سے لوگوں کو بچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے ،جو رخصت پر تھا،اپنے ریوالور سے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔برسٹل کاو¿نٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی تھامس ایم کوین نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ ٹانٹن کے رہائشی 28سالہ آرتھر دروسا نے بزرگ شہریوں کے لیے بنائے گئے شہر کے ایک ہوم میں گھس کر ایک80سالہ خاتون اور ایک دوسری خاتون کو خنجر گھونپ کر زخمی کر دیا
۔اس 80سالہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔دوسری عورت کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے زخم بھی نہایت گہرے ہیں۔ خنجر زنی کی وارداتوں کے پس پشت کارفرما محرک کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

Title: three killed in massachusetts stabbing spree | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply