اٹلی میں3اسکائیرس برفانی تودے گرنے سے ہلاک

روم: اٹلی کے شمالی حصےکورمیور ر تفریحی مقام کے نزدیک آج ایک پہاڑی درہ کے قریب برفانی تودے گرنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر ڈینیل اولیئر نے آج بتایا کہ تینوں کا تعلق اٹلی، جرمنی اور بیلجیم سے تھا۔ جب بچاؤ کارکن جائے حادثہ پہنچے تو یہاں کان پڑی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی کیونکہ لوگ یہاں مختلف زبانوں میں چلا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا، ’ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور ہم میں سے کوئی لاپتہ ہیں یا نہیں یہ جاننے کے لیے لوگوں سے بات چیت کرنی ہوگی۔ الپائن ایمرجنسی سروس کے ترجمان والٹر میلان نے بتایا کہ زخمیوں میں شامل اٹلی کے ایک شخص، عورت اور ایک دوسرے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔تمام کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in avalanche at italian ski resort in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply