تل ابیب میں ایک کار ریستوراں سے ٹکرا گئی،3ہلاک

تل ابیب: یہاں ایک کار بے قابو ہو کر ایک ریستوراں سے ٹکرا گئی جس میں کم زکم3افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ڈرائیور خود بھی شامل ہے۔ایک چشم دید گواہ نے بتایا کہ بن یہودا اسٹریٹ میں ایک سیاہ کار فٹ پاتھ سے ٹکرا نے کے بعد اس پر چڑھ کر بے قابو ہو کر ایک ایشیائی ریستوراں سے جا ٹکرائی۔زخمیوں کو ایچی لوو ہاسپتل میں داخل کر دیا گیا۔
پولس نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ ایک حادثہ لگتا ہے۔پولس نے اس ضمن میں کہا کہ گاڑی ایک41سالہ شخص ڈرائیو کر رہا تھا اور شاید اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ نگراں کیمروں سے علم ہوا ہے کہ یہ کار تیز رفتار سے جا رہی تھی اور چوراہے پر بھی اس کی رفتار مین کمی واقع نہیں ہوئی۔
جس کے باعث وہ فٹپاتھ سے ٹکرا گئی اور کناڑے کھڑے افراد کو روندتے ہوئے ریستوراں کے باہر بچھی میزوں سے ٹکرا کر رک گئی۔تل ابیب میں دو ہفتہ ے اندر اس قسم کا یہ دوسرا حادثہ ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔دو ہفتہ قبل شہر کے سرونا مارکٹ پلازہ میںفائرنگ کی واردات ہوئی تھی جس میں چار افراد ہلاک اور درجن بھر دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as car crashes into tel aviv restaurant in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply