کابل میں خودکش کار بم دھماکہ،3ہلاک22 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کےقریبخودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ ‘دھماکہ صبح 9 بجے کے قریب قبل بائی کے علاقے میں ہوا، جس کا ہدف غیر ملکی فورسز کا قافلہ تھا’۔
نیٹو کے ریسولوٹ سپورٹ مشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ دھماکے میں کوئی غیرملکی تو ہلاک نہیں ہوا۔وزارت صحت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ دھماکے میں تین شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوئے جو سب عام شہری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Title: three killed 22 wounded in kabul car bomb explosion | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply