چلی میں ہفتہ بھر سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلاب،3ہلاک

سینٹیاگو:چلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعد تین افراد ہلاک اور 19 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ دارالحکومت سینٹیاگو میں پہاڑی گھاٹیوں کے ارد گرد ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے 373 افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی مہیا کرایا جا رہا ہے۔ جنوبی سینٹیاگو میں تودے گرنے کی وجہ سے 12 سال کی ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔انتظامیہ نے لوگوں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ بہت سے انتظامات کئے ہیں۔چ?ل? میں گزشتہ سال بھی بھیانک سیلاب آیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed 19 missing as floods hit chile in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply