افغانستان میں اغو اکر کے قتل کیے گئے تین غیر ملکیوں میں ایک ہندوستانی بھی شامل

کابل: جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے جن تین غیر ملکیوںکا اغواکر کے جمعرات کے روز انہیں گولی مار کرہلاک کر دیاان میں ایک ہندوستانی شامل ہے۔

ٹولو نیوز نے خبر دی ہے کہ ان تینوں کو جن کی شناخت ایک ہندوستانی، ایک ملیشیائی اور ایک مقدونیائی کے طور پر کی گئی ہے جمعرات کو اغوا کرنے کے تھوڑی دیر بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ان کی لاشیں کابل کے موساہی علاقہ میں پائی گئیں۔ان تینوں کو پی ڈی 9علاقہ سے اغو اکیا گیا تھا۔

پولس نے واردات کی تصدیق تو کی ہے لیکن مزید تفصیل نہیں بتائی ۔حالانکہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ کسی لاجسٹک کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔ابھی اس اغوا او قتل کی کسی تنظیم ،فرد یا گروپ نے ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

غیر ملکیوں بشمول خواتین اغو اکر نے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں ایسے متعدد وارداتیں انجام دی جا چکی ہیں۔اکثر طالبان انتہاپسندوں کا گروپ اس کی ذمہ داری قبول کر لیتا ہے۔تاہم کچھ جرائم پیشہ عناصر بھی تاوان اور زر فدیہ کے لیے بھی اس قسم کی وارداتیں کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three foreign women shot dead after abduction from kabul city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply